حیدرآباد9ستمبر(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر اقلیتی بہبود کُپلا ایشور نے ریاستی اسمبلی کو بتایا کہ حکومت،ریاست بھر کی قیمتی اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کی پابند عہد ہے۔
انہوں نے ایوان میں وقفہ سوالات کے موقع پر مختلف ارکان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ
حکومت جلد ہی متعلقہ افراد کے ساتھ اجلاس منعقد کرے گی تاکہ وقف اراضیات کے دوسرے سروے کی تفصیلات فراہم کرنے کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیاجاسکے۔
وزیر موصوف نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وقف بورڈ کو جلد ہی عدلیہ کا درجہ دیاجائے گا جس پر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو اجلاس کے بعد غور کریں گے۔